QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کی حکومت کو معاشی قتل کرنے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

28 Nov 2020 15:30

ایک بیان میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار 500 کارکنوں کو برطرف کردیا ہے لیکن پیپلز پارٹی ہر ایک کو کام پر واپس لائے گی، اس تاریخی صنعتی اثاثہ کی سرزمین سندھ کے عوام کی ہے، معاشی قتل کرنے نہیں دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو معاشی قتل کرنے نہیں دیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار 500 کارکنوں کو برطرف کردیا ہے لیکن پیپلز پارٹی ہر ایک کو کام پر واپس لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی صنعتی اثاثہ کی سرزمین سندھ کے عوام کی ہے اور ہم پی ٹی آئی کی حکومت کو معاشی قتل کرنے نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 900445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900445/پی-ٹی-آئی-کی-حکومت-کو-معاشی-قتل-کرنے-نہیں-دیں-گے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org