0
Saturday 28 Nov 2020 17:52

وزیراعظم عمران خان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے خصوصی کوششیں کریں، جمعیت اتحاد العلماء

وزیراعظم عمران خان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے خصوصی کوششیں کریں، جمعیت اتحاد العلماء
اسلام ٹائمز۔ جمعیت اتحاد العلماء سندھ کے زیر اہتمام علماء کنونشن میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی سفارتی و ذاتی کوششوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس حوالے سے حکومت سنجیدہ کوشش کرے، تاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی قید سے رہائی پاکر جلد از جلد پاکستان پہنچ جائے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت اتحاد العلماء سندھ کے زیر اہتمام قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت علماء کنونشن منعقد ہو۔ کنونشن میں منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی طرف سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کیلئے حکومت کی توجہ مبذول کروانے کی قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی، جس میں پوری قوم کے جذبات کی نمائندگی کی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قتدار میں آنے سے پہلے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے پوری قوم سے وعدہ کیا تھا، لہٰذا وفاقی حکومت بلاتاخیر سفارتی وسائل اور ذاتی اثر و رسوخ بروئے کار لاتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکا سے پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کرے۔

قراداد میں میں مطالبہ کیا گیا حکومت پاکستان کے مسلمانوں کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے فرانس سے احتجاج کرے، اسکے سفیر کو ملک بدر اور اپنا سفیر واپس بلائے۔ قرارداد میں فرانس کے معاشی بائیکاٹ کی بھرپور حمایت کی گئی، تمام مسلمانوں سے پرزور اپیل کی گئی وہ فرانس کا معاشی بائیکاٹ کرکے اپنے ایمانی غیرت کا ثبوت دیں۔ اس سے قبل مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اسلام و نظریہ پاکستان ہی ملکی سالمیت کی ضمانت ہے، دینی مدارس و علماءکرام کو ہراساں کرنا اور جید علمائے کرام کی شہادتیں استعماری قوتوں کا ایجنڈا ہے، دینی جماعتیں و علمائے کرام اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے نظریہ پاکستان، دینی اقدار کی حفاظت اور غیروں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 900474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش