QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 51.93 لاکھ اور ہلاکتیں 1.36 لاکھ سے زائد

28 Nov 2020 21:02

نئے کیسوں کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ایکٹیو کیس میں 615 عدد کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد 454940 رہی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں لگاتار تین دن تک کورونا وائرس کے فعال کیسوں میں اضافے کے بعد ہفتہ کو پھر اس میں کمی آئی ہے۔ بھارت کے وزارت صحت و خاندانی بہبود کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 41322 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 93.51 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ بھارت کے اندر کورونا ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ نئے کیسوں کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ایکٹیو کیس میں 615 عدد کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد 454940 رہی۔


خبر کا کوڈ: 900501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900501/بھارت-میں-کورونا-متاثرین-کی-تعداد-51-93-لاکھ-اور-ہلاکتیں-1-36-سے-زائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org