0
Saturday 28 Nov 2020 19:59

اسرائیل، امریکہ اور عرب ریاستیں خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

اسرائیل، امریکہ اور عرب ریاستیں خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کے نامور جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کو اسرائیل اور امریکہ کی مذموم کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے دہشتگرد صہیونی آلہ کاروں کی اس بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جس آگ سے کھیل رہا ہے، وہ بہت جلد اس کے اپنے دامن سے لپٹ جائے گی، ایران کی اہم ترین شخصیت محسن فخری زادہ کو نشانہ بنایا جانا بدترین جارحیت اور کسی ریاست کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل، امریکہ اور عرب ریاستیں خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں، یہ شیطانی اتحاد اپنی سالمیت و بقاء کی جنگ دوسروں کے کندھے پر سوار ہو کر لڑنا چاہتا ہے، خود کو سپر پاور قرار دینے والی طاقتیں اندر سے کھوکھلی ہوتی جا رہی ہیں، امریکہ اقتصادی اعتبار سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، اسرائیل کی غاصب ریاست کا خاتمہ ایک اٹل حقیقت ہے، جو بہت جلد پوری ہوکر رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں دہشت گردی کا مطلب اسے اپنے خلاف لڑنے پر آمادہ کرنا ہے، اسرائیل اور امریکہ عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، ساری دنیا پر حکمرانی کرنے کے خواب کی تعبیر یہود و نصاریٰ کے لئے انتہائی بھیانک ہوگی، تاریخ شاہد ہے کہ ظالموں کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوتا آیا ہے، عرب ریاستوں کو چاہیئے کہ وہ منافقانہ طرز عمل ترک کرکے عالم اسلام کا ساتھ دیں، کلمہ گو کبھی توحید کے دشمنوں کی طرف دوستی کا ہاتھ نہیں بڑھا سکتا، جو مسلمان حکمران امت مسلمہ کے مقابلے میں یہود و نصاریٰ کو اپنا دوست سمجھتے ہیں، وہ قیامت کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سامنا کس منہ سے کریں گے، دنیا حق و باطل کے دو گروہوں میں تقسیم ہو رہی ہے، باطل سرنگوں اور حق فتح یاب ہوکر رہے گا، یہ خدا کا وعدہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 900502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش