QR CodeQR Code

صوابی، اراضی تنازعہ پر فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق

28 Nov 2020 20:43

پولیس کا کہنا ہے کہ جو افراد جاں بحق ہوئے ہیں ان میں 5 کا تعلق ایک فریق سے، جبکہ 3 کا دوسرے فریق سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں جرگے کے دوران فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ فریقین کے مابین جائیداد کا تنازعہ تھا جس کیلئے علاقے میں جرگہ بلایا گیا تھا۔ یہ جرگہ سابق مقامی ایم پی اے کے حجرے میں ہو رہا تھا، اچانک فریقین کے مابین تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی اور فائرنگ کے نتیجے میں 8 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق دونوں فریقین سے ہے۔ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی کسی پر دعویداری کی گئی ہے، تاہم پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جو افراد جاں بحق ہوئے ہیں ان میں 5 کا تعلق ایک فریق سے، جبکہ 3 کا دوسری فریق سے ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 900503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900503/صوابی-اراضی-تنازعہ-پر-فائرنگ-سے-8-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org