QR CodeQR Code

دنیا میں کورونا وائرس کا آغاز بھارت سے ہوا ہے، چینی سائنسدان کا انکشاف

28 Nov 2020 21:12

ڈیلی میل کے مطابق دیگر ممالک کے ماہرین صحت نے چین کے سائنسدانوں کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے، چینی سائنس دانوں کی تحقیق ناقص ہے اور اس سے کورونا وائرس سے متعلق معلومات میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کا آغاز بھارت سے ہوا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق چین کے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس 2019 کی گرمیوں میں بھارت میں سامنے آیا تھا جو جانوروں کے ذریعے گندے پانی سے انسانوں تک پہنچا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس بھارت سے چین پہنچا اور پہلی مرتبہ اس کی شناخت ووہان شہر میں ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے صحت کے ناقص نظام کی وجہ سے کورونا کئی ماہ تک لوگوں کو متاثر کرتا رہا اور اس کی شناخت بھی نہیں ہو سکی۔ ڈیلی میل کے مطابق دیگر ممالک کے ماہرین صحت نے چین کے سائنسدانوں کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی سائنس دانوں کی تحقیق ناقص ہے اور اس سے کورونا وائرس سے متعلق معلومات میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس گذشتہ سال دسمبر میں چین کے صوبہ ووہان میں سامنے آیا تھا جس سے اب تک  6 کروڑ 20 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 51 ہزار 577 اموات ہوئی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 900508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900508/دنیا-میں-کورونا-وائرس-کا-ا-غاز-بھارت-سے-ہوا-ہے-چینی-سائنسدان-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org