1
Saturday 28 Nov 2020 21:22

شہید فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ پر ایران کیجانب سے سلامتی کونسل کو خط ارسال

شہید فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ پر ایران کیجانب سے سلامتی کونسل کو خط ارسال
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے ممتاز ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ پر سلامتی کونسل کو خط ارسال کیا ہے جس میں ٹارگٹ کلنگ کے اس مجرمانہ اقدام میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے واضح شواہد تحریر کئے گئے ہیں۔ عرب نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق مجید تخت روانچی نے اپنے پیغام میں غاصب صیہونی رژیم اور امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف انجام دیئے جانے والے جنگی جنون پر مبنی غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی جانب اشارہ کیا اور تحریر کیا کہ ایران اپنی عوام اور خصوصا اپنے مفاد کی حفاظت کے لئے ہر ممکن رستہ اپنائے گا۔

مجید تخت روانچی نے اپنے خط میں ایرانی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور مغربی ایشیائی خطے کی تباہی کے لئے تیار کی گئی گھناؤنی سازش کا ایک حصہ قرار دیا اور سلامتی کونسل و اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اقدام کی مذمت کرے اور اس کارروائی کے ذمہ داروں کے خلاف موثر اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کرونا وائرس کی تشخیصی کٹ کی تیاری اور اس وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف انجام دی جانے والی محسن فخری زادہ کی وسیع کاوشوں کی طرف بھی اشارہ کیا۔


خبر کا کوڈ : 900510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش