0
Saturday 28 Nov 2020 22:03

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم شدید سرد

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم شدید سرد
اسلام ٹائمز۔ وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد ہوگیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ، زیارت، قلات اور ہرنائی میں موسم مزید سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں درجۂ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گوادر میں درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ اور نوکنڈی میں5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 900526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش