0
Saturday 28 Nov 2020 22:25

بنڈل آئی لینڈ اور راوی ریور سٹی منصوبوں سے بیرون ملک سے ڈالر آئیں گے، عمران خان

بنڈل آئی لینڈ اور راوی ریور سٹی منصوبوں سے بیرون ملک سے ڈالر آئیں گے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بنڈل آئی لینڈ اور راوی ریور سٹی منصوبوں سے بیرون ملک سے ڈالر آئیں گے، 2 نئے شہر بننے سے ملک میں نوکریاں ملیں گی۔ عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ کی باتوں پر حیرت ہوتی ہے، نواز شریف اور آصف زرداری دونوں سلیکٹڈ تھے، آصف زرداری کو نواز شریف نے 2بار جیل میں ڈالا،نواز شریف نے آصف زرداری پر سرے محل کا کیس بنایا تھا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پرچی کے ذریعے سیاست میں آگے آئے، مریم نواز بھی اگر نواز شریف کی بیٹی نہ ہوتیں تو پارٹی میں جگہ نہ ملتی،ماضی میں اداروں میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداروں میں میرٹ پر لوگوں کو لے کر آئے، ہم نے اداروں کو آزاد رکھا، جس کی بنیاد پر نیب بھی آزاد ہوکر کام کررہا ہے، نیب کے قانون ختم کردیں تو اپوزیشن آزاد ہو جائے گی، جس نے بھی زندگی میں مقابلہ کیا ہو، ہو یوٹرن کو برا نہیں سمجھتا، مقابلے کے دوران حکمت عملی تبدیل ہوتی رہتی ہے، جس کا مقصد جتنا ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ راوی ریور منصوبہ کا مقصد لاہور کو بچانا ہے، منصوبے کے تحت 60 لاکھ درخت بھی لگائیں گے، بنڈل آئی لینڈ منصوبے کا مقصد کراچی کو بچانا ہے، راوی ریور منصوبے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، لاہور میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہورہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں گفتگو کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گھروں کیلئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کررہے ہیں، تعمیراتی انڈسٹری کیلئے پیکج دیا گیا، پاکستان میں سیمنٹ کی ریکارڈ فروخت ہورہی ہے، بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور پروجیکٹ اہم منصوبے ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ 5 سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں دیں گے، بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے نوکریاں ملیں گی، کچھ لوگ بدنیتی سے تنقید کرتے ہیں جو بے نقاب ہو جاتے ہیں، کرکٹ کے دوران بھی تنقید ہوتی تھی، جب ہار جاتے تو زیادہ تنقید ہوتی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان پر کوئی کرپشن کیس نہیں تھا، کسی حکومتی رکن پر الزام کی آئی بی سے تحقیقات کراتا ہوں، شہباز شریف کے 2 ملازمین کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے آرہے تھے، میرے کسی وزیر کیخلاف شہباز شریف طرز کے شواہد نہیں ملے۔
 
خبر کا کوڈ : 900530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش