0
Saturday 28 Nov 2020 23:03

امت مسلمہ کو خاٸن عرب حکمرانوں سے کسی خیر کی امید نہیں رکھنی چاہیئے، علامہ مقصود ڈومکی

امت مسلمہ کو خاٸن عرب حکمرانوں سے کسی خیر کی امید نہیں رکھنی چاہیئے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، جسے کسی قیمت پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کے غیرت مند مسلمان تحریک آزادی بیت المقدس اور آزادی فلسطين کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ سرزمین فلسطین کی آزادی کے حامی تھے اور پاکستان نے پہلے دن سے لے کر اب تک سرکاری اور عوامی سطح پر فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دیا ہے اور اسرائیل کو ہم ایک غاصب و ناجائز ریاست سمجھتے ہیں، اسرائیل امت مسلمہ کے پاکیزہ جسم میں ایک کینسر کا پھوڑا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض عرب ریاستوں نے غاصب اسرائیل کو تسلیم کرکے امت مسلمہ و قبلہ اول سے خیانت کی ہے اور تحریک آزادی فلسطين کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے، جو کہ ایک ناقابلِ معافی جرم ہے۔ عرب شیوخ امریکی غلامی میں اپنی غیرت اور شرافت کا سودا کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی فلسطین اور تحریک آزادی کشمیر دونوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے جبکہ ہم اسرائیل اور انڈیا کے گٹھ جوڑ کو بھی نظر انداز نہیں کرسکتے۔ پوری دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان اپنی شرعی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے تحریک آزادی فلسطین و کشمیر کے حق میں آواز بلند کریں، عرب شیوخ نے ایک طرف بیت المقدس اور فلسطین کا سودا کیا تو دوسری طرف انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بھی شرمناک رویہ اختیار کیا۔ امت مسلمہ کو ان خاٸن عرب حکمرانوں سے کسی خیر کی امید نہیں رکھنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد ایم بی ایس بادشاہت کا منصب حاصل کرنے کے لیے تمام جائز و ناجائز طریقے استعمال کر رہا ہے، مخالفین کا قتل عام اور حبس بیجا سے لے کر اسرائیل کو تسلیم کرنا اسی منحوس منصوبے کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 900536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش