QR CodeQR Code

ایران آئندہ بھی "محسن فخری زادہ" جیسے مزید سائنسدانوں کی تربیت کریگا، صیہونی اخبار

28 Nov 2020 23:30

صیہونی اخبار "ھاآرٹز" نے ممتاز ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے نشر کی جانیوالی ایک خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ گو کہ اس ایرانی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ سے ممکن ہے کہ ایران بلکہ خاص طور پر سپاہ پاسداران کو نفسیاتی دھچکا لگا ہو، تاہم ایران حتمی طور پر محسن فخری زادہ جیسے متعدد باصلاحیت سائنسدانوں کو تربیت دے ڈالے گا۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ وابستہ ایک عبری اخبار نے اپنی خصوصی رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے خطے میں تناؤ بڑھانے کی عمدی کوششوں پر تاکید کی ہے۔ صیہونی اخبار "ھاآرٹز" نے ممتاز ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے نشر کی جانے والی ایک خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ گو کہ اس ایرانی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ سے ممکن ہے کہ ایران بلکہ خاص طور پر سپاہ پاسداران کو نفسیاتی دھچکا لگا ہو، تاہم ایران حتمی طور پر محسن فخری زادہ جیسے متعدد باصلاحیت سائنسدانوں کو تربیت دے ڈالے گا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز سہ پہر ایرانی دارالحکومت تہران کے شمال میں واقع "آبسرد" نامی شہر میں ایرانی وزارت دفاع کے ذیلی ادارے "ریسرچ اینڈ انوویشن انسٹیٹیوٹ" کے سربراہ محسن فخری زادہ کو ایک ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں شدید زخمی کر دیا گیا تھا جبکہ انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ محسن فخری زادہ امریکی مجلے فارن پالیسی کے مطابق اُن 5 ایرانی شخصیات میں سے ایک تھے، جنہیں دنیا کی موثر ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی ایک کمپین میں محسن فخری زادہ کا نام لے کر دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایرانی جوہری ٹیکنالوجی کی پیشرفت کے ذمہ دار اور اسرائیلی جاسوس تنظیم "موساد" کی جانب سے انتہائی مطلوب ہیں۔


خبر کا کوڈ: 900551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900551/ایران-آئندہ-بھی-محسن-فخری-زادہ-جیسے-مزید-سائنسدانوں-کی-تربیت-کریگا-صیہونی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org