0
Saturday 28 Nov 2020 23:39

تین ہفتوں سے باجوڑ سے لاپتہ ڈرائیور کی نعش پشاور سے برآمد

تین ہفتوں سے باجوڑ سے لاپتہ ڈرائیور کی نعش پشاور سے برآمد
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع باجوڑ سے تین ہفتوں سے لاپتہ ڈرائیور پشاور میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور لطیف الرحمان اکیس دنوں سے لاپتہ تھا، تاہم وہ پشاور میں اپنی گاڑی کی ڈیگ سے مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ باجوڑ کے علاقہ لوئی سم سے تعلق رکھنے والا لطیف الرحمان اپنی گاڑی سمیت 8 نومبر سے لاپتہ تھا۔ لطیف الرحمان کی نعش کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ہے اور اس کے اہلخانہ کو اطلاع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 900552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش