0
Saturday 28 Nov 2020 23:59

حرمین شریفین کی امین "سعودی رژیم" کیجانب سے قابض "یہودی رژیم" کو تحائف ارسال

حرمین شریفین کی امین "سعودی رژیم" کیجانب سے قابض "یہودی رژیم" کو تحائف ارسال
اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا نے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ مدتوں سے قائم سعودی شاہی رژیم کے خفیہ تعلقات سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ حرمین شریفین کی امین سعودی شاہی رژیم کی جانب سے قابض یہودی رژیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو وقتاً فوقتاً تحفے تحائف ارسال کئے جاتے ہیں۔ عالمی میڈیا کا لکھنا ہے کہ دونوں رژیموں کے درمیان بظاہر کسی قسم کے سفارتی تعلقات نہ ہونے کے برعکس خفیہ طور پر انتہائی قریبی تعلقات استوار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب میں اب فلسطینی مزاحمتی کارکنوں کے لئے سرگرمی کا کوئی میدان باقی نہیں بچا۔ بین الاقوامی میڈیا نے سعودی عرب میں قید حماس کے حامیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی شاہی رژیم درحقیقت اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات چلا رہی ہے، کیونکہ دونوں رژیموں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کے خاتمے کے لئے اتفاق کر رکھا ہے۔

دوسری جانب عرب دنیا کے لئے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی مسلح افواج کے ترجمان آویخائی ادرعی نے ان خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اُسے بھی سعودی شاہی رژیم کی جانب سے تحائف ملتے رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ میں سعودی شاہی رژیم سے تحائف قبول کرتا ہوں، جبکہ درحقیقت یہ تحائف سال 2017ء میں مجھے ملے ہیں۔ آویخائی ادرعی نے لکھا کہ ایسی خبریں صرف اشتعال انگیزی کے لئے پھیلائی جاتی ہیں۔ اس پیغام میں اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی کہ یہ تحائف صیہونی فوج کے ترجمان کے ہاتھوں تک کیسے پہنچے۔

خبر کا کوڈ : 900558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش