0
Sunday 29 Nov 2020 00:06

ماں نے 3 بچیوں کو کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی

ماں نے 3 بچیوں کو کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کی حدود میں ماں نے تین بچیوں کو گہرے کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق گھریلو رنجش کی بنا پر یہ دلخراش واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں تینوں بچیاں دم توڑ گئیں لیکن ماں کو بچا لیا گیا۔ جاں بحق بچوں میں 6 ماہ کی انتہ، 5 سالہ ردا اور 3 سالہ نادیہ شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون اور جاں بحق ہونے والی بچیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، جہاں خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ایک ہی گھر سے 3 بچوں کے جنازے اٹھنے پر صف ماتم بچھ گئی اور ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے اور اس معاملے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 900562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش