0
Sunday 29 Nov 2020 01:39

گھروں سے والدین کی بے دخلی روکنے کیلئے بل لانے کا فیصلہ

گھروں سے والدین کی بے دخلی روکنے کیلئے بل لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے والدین کے حقوق سے متعلق مسودہ پر وزیراعظم سے مشاورت کی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے بچوں کو والدین کو گھروں سے بے دخل کرنے سے روکا جا سکے گا، آرڈیننس کے بعد بچے ذاتی ملکیتی مکان سےبھی والدین کو بےدخل نہیں کر سکیں گے۔ مجوزہ مسودے کے مطابق والد اپنے ملکیتی مکان سے بچوں اور ان کی بیویوں کو 10 دن میں آسان طریقہ کار اختیار کر کے بے دخل کر سکے گا۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے والدین کے حقوق سے متعلق آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم کو جلد آرڈیننس کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 900583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش