0
Sunday 29 Nov 2020 01:42

مولانا فضل الرحمان کی مریم نواز سے ملاقات، پی ڈی ایم جلسے سے متعلق تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان کی مریم نواز سے ملاقات، پی ڈی ایم جلسے سے متعلق تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں پی ڈی ایم جلسے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنااللہ نے ملاقات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف ملاقات میں شریک نہیں تھے وہ تعزیت کے لیے آئے لوگوں سے مل رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کو عوام کی پذیرائی ملے گی اور اسے کامیاب بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں بھی پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب بنائیں گے، اس جلسے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 900584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش