QR CodeQR Code

اپوزیشن جلسہ کے بعد پشاور میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا، کامران بنگش

29 Nov 2020 10:04

معاون خصوصی برائے اطلاعات واعلٰی تعلیم نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ہر ممکن کوشش کی کہ اپوزیشن سمجھداری کا مظاہرہ کرے لیکن اپوزیشن کی ہٹ دھرمی اور غیرذمہ دارانہ رویہ سے ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کورونا پھیلاؤ کی ذمہ دار اپوزیشن کی ہٹ دھرمی اور غیرسنجیدہ رویہ ہے۔ اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات واعلٰی تعلیم کامران بنگش نے اپنے روزجاری ہونے والے بیان میں کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، اپوزیشن جلسہ کے بعد پشاور میں کورونا کا پھیلاؤ بہت تیز ہوگیا۔ جلسہ منتظمین، قیادت اور کارکنان کورونا پھیلاؤ کا موجب بنے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور جلسہ کورونا پھیلاؤ کی وجہ بن گیا، تمام مریضوں کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ذمہ داری کا تقاضہ ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ کامران بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ہر ممکن کوشش کی کہ اپوزیشن سمجھداری کا مظاہرہ کرے لیکن اپوزیشن کی ہٹ دھرمی اور غیرذمہ دارانہ رویہ سے ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 900606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900606/اپوزیشن-جلسہ-کے-بعد-پشاور-میں-کورونا-کا-پھیلاؤ-تیز-ہوگیا-کامران-بنگش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org