0
Sunday 29 Nov 2020 18:17

اسلام دشمن طاقتیں پاکستان اور ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنے کے درپے ہیں، علامہ افضل حیدری

اسلام دشمن طاقتیں پاکستان اور ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنے کے درپے ہیں، علامہ افضل حیدری
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی نظر میں یہ عظیم سائنسدان اسلامی ترقی و غلبہ کی علامت اور امریکی و اسرائیلی مظالم کی راہ میں رکاوٹ تھا، اسلام دشمن طاقتیں پاکستان اور ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنے کے درپے ہیں، او آئی سی اس سنگین سانحہ کو عالمِ اسلام کیخلاف دہشتگردی قرار دے کر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، امریکہ اور اسرائیل کو کسی بھی اسلامی ملک کی ایٹمی طاقت بننا برداشت نہیں، امریکہ، اسرائیل اور بھارت پورے عالَمِ اسلام اور ایٹمی طاقت کی وجہ سے بالخصوص پاکستان اور ایران کے مشترکہ دشمن ہیں۔

لاہور کے جامعہ المنتظر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی سائنسدان کا قتل اسلامی ممالک کی قوت و طاقت کو نقصان پہنچانے کی سفاکانہ دہشتگردی ہے۔ علامہ افضل حیدری نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی ایران دشمنی کی وجہ اس کی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور امریکہ، اسرائیل کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ ہے، نامور سائنسدان کے بارے اسرائیل کے عزائم ڈھکے چھپے نہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ عرب حکومتوں کے اسرائیل سے دوستی کے بھیانک نتائج ایران کے ایٹمی سائنسدان کی شہادت سے سامنے آنا شروع ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل سے کسی خیر کی توقع رکھنا خود فریبی ہے، اُمت مسلمہ کی وحدت کو یقینی بنا کر تینوں شیطانی طاقتوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 900611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش