QR CodeQR Code

سندھ میں 30 نومبر سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی

29 Nov 2020 11:04

پولیو مہم میں سندھ کے 29 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جس میں سے 20 لاکھ سے زیادہ بچے کراچی میں مقیم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے 29 اضلاع میں 30 نومبر سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں 30 نومبر سے 6 دسمبر تک پولیو مہم چلائی جائے گی۔ پولیو مہم میں سندھ کے 29 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جس میں سے 20 لاکھ سے زیادہ بچے کراچی میں مقیم ہیں، اس مہم کے دوران ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا، جس میں پولیو ورکرز کا ماسک پہننا اور تعیناتی سے قبل بخار چیک کرانا، بچوں کو براہ راست نہ سنبھالنا، گھروں میں داخل نہ ہونا، اہل خانہ کے ساتھ محدود وقت گزارنا اور قلم یا کہنی کے ساتھ دروازے پر کھٹکھٹانا شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 900615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900615/سندھ-میں-30-نومبر-سے-انسداد-پولیو-مہم-شروع-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org