0
Sunday 29 Nov 2020 11:35

فرانس سے تعلقات منقطع کرنیکا معاملہ، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

فرانس سے تعلقات منقطع کرنیکا معاملہ، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر مشاورت کے لئے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں طلب کیا گیا ہے، جس میں ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلے کیلئے سمری کابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت کی تھی، کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کرلی ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چودہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت صحت کرونا مریضوں کیلئے انجکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری حاصل کریگی، ساتھ ہی وفاقی کابینہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن پر غور کرے گی۔ اجلاس میں بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور فرنٹ منصوبے، نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی پر کابینہ کو بریفنگ دی جائیگی، اجلاس میں وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کمپنی ایئر سیال کےلائسنس کی تجدید کی منظوری دےگی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جموں و کشمیر کی ریاستی املاک کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 900619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش