QR CodeQR Code

سندھ پولیس کے مزید 4 اہلکار کورونا کا شکار

29 Nov 2020 12:05

کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس افسران اور جوانوں کی مجموعی تعداد تین ہزار چھ سو باون ہوگئی، تین ہزار چار سو پچھتر افسران اور جوان صحت یاب ہو کر گھر جا چکے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس کے مزید چار اہلکار کورونا کا شکار ہوگئے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کورونا کے چار سو بیس ٹیسٹ کئے، چار مثبت آئے، کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس افسران اور جوانوں کی مجموعی تعداد تین ہزار چھ سو باون ہوگئی، تین ہزار چار سو پچھتر افسران اور جوان صحت یاب ہو کر گھر جا چکے، زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد ایک سو ستاون ہے۔ ترجمان کے مطابق کورونا وبا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران بیس افسران اور جوان شہید ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 900628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900628/سندھ-پولیس-کے-مزید-4-اہلکار-کورونا-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org