0
Sunday 29 Nov 2020 13:06

افغان شہر غزنی میں خودکش حملہ، 23 افراد جاں بحق

افغان شہر غزنی میں خودکش حملہ، 23 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شہر غزنی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر غزنی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے کو نشانا بنایا گیا، ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 900640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش