QR CodeQR Code

اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے نئی مرکزی صدور کا اعلان آج کیا جائے گا

29 Nov 2020 14:14

کنونشن کے مؤخر ہونے کے بعد دادو شہر میں دو روزہ مجلس عمومی اور مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس الگ الگ پنڈال میں سخت ایس او پیز کے ساتھ منعقد کئے گئے ہیں، جس میں دونوں تنظیموں کے یونٹس کا ایک ذمہ دار، اضلاع اور ڈویژنز اور مرکزی کابینہ کے اراکین شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن مؤخر ہونے کے بعد دونوں تنظیموں کے پالیسی ساز ادارے مرکزی مجلس عمومی اور مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس اندرون سندھ کے شہر دادو میں علیحدہ علیحدہ منعقد کئے گئے، جس میں آئین کے تقاضاوں کے مطابق نئے سال کیلئے مرکزی صدور کے انتخابات ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا 5واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’فکر اصلاح‘‘ اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 50واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’کربلا احیاء دین محمدی‘‘ بھٹ شاہ میں منعقد ہونا تھے، لیکن ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور اجتماعات پر پابندی کے باعث دونوں کنونش مؤخر کئے گئے تھے۔

سالانہ کنونشن کا اہم ایجنڈا نئے مرکزی صدور کا انتخاب ہوتا ہے، جس کیلئے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے پالیسی ساز ادارے مجلس عمومی اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کے پالیسی ساز ادارے مرکزی جنرل کونسل کے ذریعے مرکزی صدور کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے، کنونشن کے مؤخر ہونے کے بعد دادو شہر میں دو روزہ مجلس عمومی اور مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس الگ الگ پنڈال میں سخت ایس او پیز کے ساتھ منعقد کئے گئے ہیں، جس میں دونوں تنظیموں کے یونٹس کا ایک ذمہ دار، اضلاع اور ڈویژنز اور مرکزی کابینہ کے اراکین شریک ہیں۔ رات دیر تک نئے مرکزی صدور کے انتخاب کیلئے مراحل جاری رہے، نئے مرکزی صدور کے اعلان آج بروز اتوار 29 نومبر کو مشترکہ پروگرام میں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 900648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900648/اصغریہ-تحریک-اور-اے-ایس-او-کے-نئی-مرکزی-صدور-کا-اعلان-ا-ج-کیا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org