0
Sunday 29 Nov 2020 14:57

ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ گرفتاریوں سے نہیں رکے گا، مریم اورنگزیب

ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ گرفتاریوں سے نہیں رکے گا، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ناحق گرفتاریوں سے جلسہ نہیں رکے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملتان جلسے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہو کر رہے گا اور گرفتاریوں سے جلسہ نہیں رکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی بزدالانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ڈویژنل صدر، سعد کانجو، قاسم گیلانی سمیت متعدد عہدیدار اور کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم جلسہ تو ہو گا۔ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ملتان میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس سے خوفزدہ ہے اور حکومت نے ایک بار پھر کارکنوں پر حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی میزبانی کریں گے اور آصفہ بھٹو میری نمائندگی کے لیے ملتان پہنچ رہی ہیں۔ ملتان میں جلسہ تو ہو کر رہے گا۔ واضح رہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ملتان میں پاور شو کرنے کیلئے بضد ہے لیکن انتظامیہ اجازت دینے سے انکار کر رہی ہے۔ جلسے سے پہلے ہی پولیس اور جیالوں میں رات گئے تصادم ہوا۔
خبر کا کوڈ : 900661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش