QR CodeQR Code

شاہراہ بلتستان تین روز کیلئے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

29 Nov 2020 15:28

مقامی انتظامیہ اور ایف ڈبلیو او کے مطابق شنگوس اور تنگس کے مقامات پر بلاسٹنگ کی جا رہی ہے جس کیلئے شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرنا ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شاہراہ بلتستان (گلگت سکردو روڈ) کو تین روز کیلئے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ اور ایف ڈبلیو او کے مطابق شنگوس اور تنگس کے مقامات پر بلاسٹنگ کی جا رہی ہے جس کیلئے شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرنا ضروری ہے۔ حکام نے یکم دسمبر تک سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ 168 کلومیٹر طویل شاہراہ کی توسیع کا منصوبہ پاک فوج کے ذیلی ادارے ایف ڈبلیو او کے پاس ہے۔ منصوبے پر 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ چند مقامات پر چٹانوں کو توڑنے کا کام باقی ہے۔ گلگت سکردو روڈ کے توسیعی منصوبے کی لاگت 33 ارب روپے ہے۔


خبر کا کوڈ: 900665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900665/شاہراہ-بلتستان-تین-روز-کیلئے-ہر-قسم-کی-ٹریفک-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org