0
Sunday 29 Nov 2020 15:30

ایران کو شدید نقصان پہنچانے کیلئے واشنگٹن و اسرائیل کے پاس ابھی کافی وقت باقی ہے، مارک ڈیوبووٹز

ایران کو شدید نقصان پہنچانے کیلئے واشنگٹن و اسرائیل کے پاس ابھی کافی وقت باقی ہے، مارک ڈیوبووٹز
اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی تھنک ٹینک ایف ڈی ڈی (Foundation for Defense of Democracies-FDD) کے سربراہ مارک ڈیوبووٹز نے ممتاز ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی معاندانہ سوچ سے پردہ ہٹا دیا ہے۔ ایف ڈی ڈی کے چیف ایگزیکٹو نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کے طاقت سنبھالنے سے قبل، ایران کو سخت نقصان پہنچانے کے لئے واشنگٹن اور تل ابیب کے پاس ابھی کافی وقت موجود ہے۔ ایران دشمن امریکی تھنک ٹینک کے سربراہ نے لکھا کہ جو بائیڈن کے صدر بننے میں ہنوز 2 ماہ کا وقت باقی ہے، جو امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران کو شدید نقصان پہنچا کر بائیڈن حکومت کے لئے بہترین "پریشر پوائنٹ" تشکیل دینے کے لئے کافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 900666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش