QR CodeQR Code

ٹارگٹ کلنگ کا یہ بزدلانہ اقدام اپنے ذمہ داروں کے جنگی جنون کو ظاہر کرتا ہے، محمد جواد ظریف

29 Nov 2020 17:16

جرمن زبان میں جاری ہونیوالے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے دفاعی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ میں اسرائیل کے ملوث ہونے پر تاکید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دہشتگردوں نے ایران کے ایک غیر معمولی سائنسدان کو قتل کیا ہے جبکہ یہ بزدلانہ اقدام جسمیں اسرائیل کے ملوث ہونیکے واضح شواہد موجود ہیں، مایوسی پر مبنی اپنے ذمہ داروں کے "جنگی جنون" کو ظاہر کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ممتاز ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے جرمن زبان میں جاری ہونے والے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایرانی دفاعی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ کو ایک بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں ایرانی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ میں اسرائیل کے ملوث ہونے پر تاکید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دہشتگردوں نے ایران کے ایک غیر معمولی سائنسدان کو قتل کیا ہے جبکہ یہ بزدلانہ اقدام جس میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں، مایوسی پر مبنی اپنے ذمہ داروں کے "جنگی جنون" کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی جرائم کے بارے مغربی دنیا کے دوہرے معیارات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران عالمی برادری خصوصاً یورپی یونین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے شرمناک دوہرے معیارات کو ترک کرتے ہوئے ریاستی دہشتگردی کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرے!


خبر کا کوڈ: 900675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900675/ٹارگٹ-کلنگ-کا-یہ-بزدلانہ-اقدام-اپنے-ذمہ-داروں-کے-جنگی-جنون-کو-ظاہر-کرتا-ہے-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org