0
Sunday 29 Nov 2020 18:27

مسئلہ کشمیر محض قراردادوں سے نہیں عملی اقدامات سے حل ہوگا، محفوظ مشہدی

مسئلہ کشمیر محض قراردادوں سے نہیں عملی اقدامات سے حل ہوگا، محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء اور پی پی 68 سے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ ہولڈر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کشمیر پر بھارتی تسلط کے خاتمے اور اقوام متحدہ مبصر مشن بھجوانے کے مطالبے کی قرارداد کی منظوری پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ یہ قرارداد محض کاغذ کا ٹکڑا ثابت نہیں ہونی چاہیئے۔ اس پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد بھی ہونا چاہیئے۔ جس کیلئے ضروری ہے کہ عملی طور پر تمام مسلم ممالک کو اسرائیل اور بھارت کا سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کرنا چاہیئے، تاکہ مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے عالمی برادری متوجہ ہو۔

لاہور میں جے یو پی کے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین و کشمیر کے عملی حل کے لیے اسلامی ممالک کا مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دینا چاہیئے۔ محض قراردادیں منظور کرنا کافی نہیں ہے، اس کے لیے عملی اقدامات بھی کرنا ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عرب ممالک کے اسرائیل اور بھارت کیساتھ تعلقات کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ مسائل حل نہ ہونے کے ذمہ دار ہیں۔ اسلامی ممالک کو چاہیئے کہ مسلمانوں کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ایک موقف اختیار کریں، لیکن افسوس ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا۔ پیر محفوظ مشہدی کا کہنا تھا کہ اتحاد امت کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے، اسرائیل کو تسلیم کرانے کی مہم بھی مسئلہ فلسطین میں رکاوٹ ہے، عرب ممالک کو غیرت و حمیت کا احساس کرتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی کیلئے مشکل فیصلے اور عملی کام کرنے چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 900681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش