1
Sunday 29 Nov 2020 19:02

فلسطین، صیہونی آباد کار نے 2 فلسطینی بچوں اور 1 خاتون کو گاڑی تلے روند ڈالا

فلسطین، صیہونی آباد کار نے 2 فلسطینی بچوں اور 1 خاتون کو گاڑی تلے روند ڈالا
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں غاصب صیہونی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی بچوں و خواتین کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی آبادکاروں کی جانب سے انجام پانے والی جدید مجرمانہ کارروائی میں 2 بچوں سمیت 1 فلسطینی خاتون کو گاڑی تلے کچل کر زخمی کر دیا گیا ہے۔ عربی ای مجلے "عرب-48" کے مطابق شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی کے سامنے ایک صیہونی آباد کار نے اپنی گاڑی کو فلسطینی شہریوں پر چڑھا دیا جس کے تلے آ کر وہاں موجود 2 فلسطینی بچے اور 1 خاتون کچلی گئی ہے تاہم فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فی الفور ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل صوبہ الخلیل کے شہر خرسا میں بھی غاصب صیہونی آباد کار نے 1 فلسطینی نوجوان کو اپنی گاڑی تلے کچل دیا تھا جبکہ جاری ماہ کے دوران غاصب صیہونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر حملے کا یہ 17واں واقعہ ہے۔

مستوطن يدهس طفلين وسيدة قرب الحرم الإبراهيمي
خبر کا کوڈ : 900688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش