0
Sunday 29 Nov 2020 20:12

اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کرینگے، پاکستانی حکومت اور فوج کا متفقہ فیصلہ

اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کرینگے، پاکستانی حکومت اور فوج کا متفقہ فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق اجلاس میں تینوں مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی شریک تھے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے او آئی سی اجلاس کے موقع پر ہونیوالی ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور نیوم شہر میں محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم اور پاک فوج کے اعلیٰ عہدیداروں نے کہا کہ سعودی عرب بھی اگر اسرائیل کو تسلیم کر لیتا ہے، اس کے باوجود پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ ذرائع کے  مطابق افسران نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وہ حکومت کے بیانیئے کیساتھ کھڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فرانس کیساتھ تعلقات منقطع کرنے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 900696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش