0
Sunday 29 Nov 2020 20:24

اپوزیشن نہیں بلکہ نااہل اور نادان پی ٹی آئی حکومت خود ٹکراؤ چاہتی ہے، ناصر حسین شاہ

اپوزیشن نہیں بلکہ نااہل اور نادان پی ٹی آئی حکومت خود ٹکراؤ چاہتی ہے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے پیچھے چھپ رہی ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اپوزیشن نہیں بلکہ نااہل اور نادان پی ٹی آئی حکومت خود ٹکراؤ چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں جلسے ہوتے تھے، وہاں حکومت کو کوورنا وائرس کا ڈر نہیں تھا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وفاقی وزراء نے جی بی الیکشن کے دوران بڑے بڑے اجتماعات کئے اور اب یہ لوگ کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ لوگ کہتے تھے کہ احتجاج کی اجازت دیں گے اور اب گرفتاریاں کر رہے ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اور ملتان کے لوگ کل کے جلسے میں شرکت کریں۔ انہوں نے دورانِ گفتگو وفاقی وزیر اسد عمر کو سندھ کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہا۔
خبر کا کوڈ : 900700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش