0
Sunday 29 Nov 2020 21:00

محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ ایک غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدام تھا، برنی سینڈرز

محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ ایک غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدام تھا، برنی سینڈرز
اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹر نے ممتاز ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سینڈرز نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ؛ لاپرواہی پر مبنی ایک اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدام تھا، جو نئی امریکی حکومت کے برسراقتدار آنے کے موقع پر ایران-امریکہ سفارتکاری کو کمزور کرنے کی غرض سے انجام دیا گیا ہے جبکہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ امریکی سینیٹر نے اپنے پیغام کے ساتھ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا تجزیہ بھی منسلک کیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ ایرانی جوہری سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کے "ایرانی جوہری معاہدے کو دوبارہ زندہ کئے جانے" کے منصوبے کو شدید دھچکا پہنچایا ہے اور ممکن ہے کہ اس کارروائی کا مقصد بھی یہی ہو!

خبر کا کوڈ : 900705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش