0
Sunday 29 Nov 2020 21:38
محسن فخری زادہ کی شہادت پر رہبر معظم کا پیغام

اس جرم کا ارتکاب کرنے اور اسکا حکم دینے والوں کو قرار واقعی سزا دیجائے، آیت اللہ خامنہ ای

اس جرم کا ارتکاب کرنے اور اسکا حکم دینے والوں کو قرار واقعی سزا دیجائے، آیت اللہ خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ملک کے ممتاز جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے اپنے مکتوب پیغام میں اس عالی رتبہ سائنسدان کی شہادت پر قوم اور شہید کے خاندان کو مبارکباد و تعزیت پیش کی ہے اور اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے اور شہید کی علمی و فنی کاوشوں کو جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ملک کے ممتاز جوہری و دفاعی سائنسدان جناب محسن فخری زادہ کو جرائم پیشہ اور شقی القلب غداروں کی جانب سے شہید کر دیا گیا ہے۔ اس بیمثال علمی شخصیت نے اپنی عزیز و گرانبہا جان کا نذرانہ؛ اپنی عظیم اور انمٹ علمی کاوشوں کی خاطر خدا کی راہ میں پیش کر دیا ہے جبکہ "شہادت کا اعلیٰ مقام" اُن کی پاداش قرار پایا ہے۔ تمام ارباب اختیار کو چاہیئے کہ وہ 2 چیزوں کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیں؛ پہلی "اس جرم کی تحقیق اور اس کے انجام و حکم دینے والوں" کو قرار واقعی سزا دینا اور دوسری چیز ہر میدان میں انجام پانے والی شہید کی علمی و فنی کاوشوں کو جاری رکھنا ہے۔ میں اُن کے محترم خاندان، ملک کے علمی حلقوں اور گوناگوں میدانوں میں شہید کے ہمکاروں و شاگردوں کو اُن کی شہادت پر مبارکباد اور ان کے فقدان پر تعزیت عرض کرتا ہوں اور خداوند متعال سے شہید کے درجات میں بلندی کا طلبگار ہوں۔
والسلام علیکم و رحمۃ الله

 
سید علی خامنہ ای
28 نومبر، 2020ء
  
خبر کا کوڈ : 900709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش