0
Sunday 7 Aug 2011 18:57

پاکستان ریلوے میں جاری بحران مزید سنگین ہو گیا، مزید 32 ٹرینیں بند

پاکستان ریلوے میں جاری بحران مزید سنگین ہو گیا، مزید 32 ٹرینیں بند
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے میں جاری بحران مزید سنگین ہو گیا۔ برانچ لائنوں پر چلنے والی مزید بتیس ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس قراقرم، جعفر اور عوام ایکسپریس مقررہ وقت سے چار سے بارہ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں، ریلوے اسٹیشن پر مسافر اور ان کے رشتہ دار شدید اذیت کا شکار ہیں۔ برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینوں کی بندش سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انجنوں کی کمی کے باعث ایک ہفتے کے دوران صرف دو گاڑیاں چلائی جا سکی ہیں۔
ادھر پشاور میں بھی تمام ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق خوشحال ایکسپریس جو صبح پانچ بج کر 45 منٹ پر پہنچا تھی اس کی آمد دوپہر ڈھائی بجے متوقع ہے۔ اسی طرح خیبر میل کی صبح پونے سات کے بجائے دو بجے پشاور پہنچنے کی امید ہے عوام ایکسپریس شام چھ کی بجائے رات آٹھ بجے پہنچنے کی توقع ہے جبکہ کوئٹہ ایکسپریس کی پشاور آمد منسوخ کی گئی ہے ٹرین کو راولپنڈی میں روک لیا جائیگا۔
پشاور سے روانہ ہونے والی تینوں ٹرینوں کی روانگی کے اوقات بھی متاثر ہوئے ہیں، تاخیر سے روانہ ہونے والی ٹرینوں میں خیبر میل عوام ایکسپریس اور خوشحال ایکسپریس شامل ہیں۔ ان گاڑیوں کی بندش سے درجنوں ریلوے اسٹیشن ویران ہو گئے۔ مسافر پریشان اور خوار ہونے لگے۔ ٹرین کے ذریعے دور دراز سے آنے والے مہمانوں کا سلسلہ رک گیا۔ ریلوے اسٹیشنوں کا عملہ ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہتا ہے، پلیٹ فارم پر بچے کرکٹ کھیلنے لگے۔ ریلوے لائنوں کو اکٹھار کر موٹروے بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ادھر ٹرینیں کی بندش کے باعث محکمہ مال کو مالی خسارے کا ناقابل برداشت بوجھ کا سامنا ہونے کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹھیکیداروں، دیہاڑی اور ملازمین کو بھی سخت پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 90071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش