QR CodeQR Code

یمن، سعودی اتحاد کیجانب سے صنعاء ایئرپورٹ سمیت پورے ملک میں ہوائی حملے

29 Nov 2020 22:44

عرب نیوز چینل المسیرہ کیمطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے دارالحکومت صنعاء کی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر 2 جبکہ عیبان اور شہر بنی مطر سمیت شمال مغربی صنعاء پر متعدد ہوائی حملے کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے متعدد مقامات پر ہوائی حملے کئے گئے ہیں جن سے صوبہ صنعاء اور مأرب زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے دارالحکومت صنعاء کی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر 2 جبکہ عیبان اور شہر بنی مطر سمیت شمال مغربی صنعاء پر متعدد ہوائی حملے کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے صوبہ صعدہ کے شمالی سرحدی علاقوں کو توپخانے کے حملوں کا بھی نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 1 بیگناہ یمنی شہری شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ المسیرہ کے مطابق جارح سعودی عرب کی جانب سے زیادہ تر صعدہ کے سرحدی علاقوں "الرقو" کو توپخانے کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اسی علاقے میں ہونے والے ایک علیحدہ توپخانے کے حملے میں 3 بیگناہ یمنی شہریوں کو زخمی کر دیا گیا تھا جن میں سے 1 کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 900712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900712/یمن-سعودی-اتحاد-کیجانب-سے-صنعاء-ایئرپورٹ-سمیت-پورے-ملک-میں-ہوائی-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org