QR CodeQR Code

حسن علی سجادی اصغریہ اسٹوڈنٹس کے نئے مرکزی صدر منتخب

29 Nov 2020 23:23

نئے مرکزی صدر کا اعلان اصغریہ اسٹوڈنٹس کی سرپرست کونسل کے رکن علامہ محمد باقر نجفی نے کیا، کارکنان نے بھرپور انداز میں نئے مرکزی صدر کا استقبال کرتے ہوئے اسٹیج انہیں تک پہنچایا، جسکے بعد نئے مرکزی صدر سے علامہ باقر نجفی نے حلف لیا۔


اسلام ٹائمز۔ حسن علی سجادی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس اندرون سندھ کے شہر دادو میں منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ سندھ، مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈوجام، قائد عوام انجنئیرنگ نواب شاہ، چانڈکا میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ سمیت کراچی، حیدرآباد، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ، مٹیاری، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، خیرپور میرس، سکھر، گھوٹکی، شکار پور، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت دیگر شہروں سے اراکین جنرل کونسل نے بھرپور شرکت کی۔

جنرل کونسل میں سال "کربلا احیاء دین محمدی 19-2020ء" کیلئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں تمام اراکین جنرل کونسل نے ووٹ کے ذریعے حصہ لیا، جس میں اکثریت رائے سے حسن علی سجادی نئے سال کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔ نئے مرکزی صدر کا اعلان اصغریہ اسٹوڈنٹس کی سرپرست کونسل کے رکن علامہ محمد باقر نجفی نے کیا، کارکنان نے بھرپور انداز میں نئے مرکزی صدر کا استقبال کرتے ہوئے اسٹیج انہیں تک پہنچایا، جس کے بعد نئے مرکزی صدر سے علامہ باقر نجفی نے حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 900723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900723/حسن-علی-سجادی-اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کے-نئے-مرکزی-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org