QR CodeQR Code

مظفرآباد، علامہ تصور جوادی کی نون لیگی رہنماء شبیر شاہ کے انتقال پر تعزیت

30 Nov 2020 00:01

ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے مرحوم کے فرزندان سید تنویر کاظمی اور سید منیر کاظمی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والد کی موت یقیناً بہت بڑا صدمہ ہے، والد کے انتقال سے داغ یتیمی کے علاوہ بندہ بے سرپرست ہو جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وفد کے ہمراہ سید شبیر شاہ رہنماء مسلم لیگ نون آزادکشمیر کے گھر جا کر ان کے فرزندان سے اظہار تعزیت اور فاتخہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ تصور جوادی نے مرحوم کے فرزندان سید تنویر کاظمی اور سید منیر کاظمی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والد کی موت یقیناً بہت بڑا صدمہ ہے، والد کے انتقال سے داغ یتیمی کے علاوہ بندہ بے سرپرست ہو جاتا ہے۔ مرحوم ایک اچھے نیک و خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے۔ مرحوم کے انتقال سے ان کے خانوادے اور جماعت میں جو خلا پیدا ہوا ہے اللہ تعالی اس کمی کو اپنی رحمت سے پورا کرے۔ اس موقع پر علامہ تصور جوادی کے ہمراہ سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی اور معاون سیکرٹری سیاسیات سید وقارت علی کاظمی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 900726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900726/مظفرا-باد-علامہ-تصور-جوادی-کی-نون-لیگی-رہنماء-شبیر-شاہ-کے-انتقال-پر-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org