0
Monday 30 Nov 2020 00:27

پاراچنار، شہید نواز عرفانی کی چھٹی برسی کا اجتماع، بڑی تعداد میں عوام کی شرکت

پاراچنار، شہید نواز عرفانی کی چھٹی برسی کا اجتماع، بڑی تعداد میں عوام کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ شہید علامہ محمد نواز عرفانی کی ضلع کرم کے عوام کے لئے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وہ ضلع کرم اور یہاں کے باسیوں سے بے حد محبت کرتے تھے، وہ خود اذیتیں برداشت کرتے رہے، تاہم یہاں کے عوام کو سکھ کی فضا فراہم کرتے رہے۔ ان خیالات کا اظہار شہید علامہ نواز عرفانی کے فرزند علی ہادی عرفانی، علامہ ارمان علی، علامہ واجد حسین، پرنسپل امان علی نے شہید محمد نواز عرفانی کی چھٹی برسی کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کیا۔ انہوں  نے کہا کہ شہید عرفانی بیک وقت لیڈر اور سپاہی تھے، انہیں معاشرے کی تمام بیماریوں سے واقفیت تھی اور بحثیت عالم دین اور رہنماء وہ معاشرے میں پھیلی بیماریوں کا علاج ڈھونڈتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ شیخ رجب علی، علامہ سید عارف حسین الحسینی اور علامہ شیخ علی مدد اس قوم کے محسنین ہیں، انہوں نے ضلع کرم کے لئے بے بہا قربانیاں دی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ خدا اپنے خاص بندوں کو شہادت کے رتبے پر فائز کرتا ہے، ایسے عظیم ستارے صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید علامہ محمد نواز عرفانی ضلع کرم کے محسن تھے، جنہوں نے عوام پر اپنی جان نچھاور کر دی۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ چھ برس گزرنے کے باوجود قاتلوں تک رسائی حاصل نہ کرنا معنی خیز ہے۔
خبر کا کوڈ : 900735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش