QR CodeQR Code

اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کا میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ ہونے پر اظہار تشویش

30 Nov 2020 00:46

ناظم پشاور وسیم حیدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے حکومت کی غلط پالیسیوں نے طلبہ کو ذہنی بیمار بنا دیا ہے۔ بار بار احتجاج کے باوجود حکومت نے طلبہ کے خدشات کا ازالہ نہ کیا، جس کی وجہ سے آج میڈیکل انٹری ٹیسٹ شکوک و شبہات کا شکار ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے ناظم وسیم حیدر نے کہا ہے کہ میڈیکل انٹری ٹسٹ پرچہ آوٹ ہونے کی خبر افسوسناک اور شرمناک ہے۔ حکومت نے اگر میڈیکل انٹری ٹسٹ کے امیدوار طلبہ کے پرچہ آوٹ ہونے کے حوالے سے تشویش کا ازالہ نہیں کیا تو پھر ان طلبہ کسیاتھ مل کر گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پرچہ آوٹ ہونے کی خبر کی فوری تحقیقات کرے اور متعقلہ افراد کو سخت سزا دے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے میڈیکل پرچہ آوٹ پونے کے باوجود حکومت نے مسئلہ کے حل کیلئے کوئی سنجدید اقدام نہیں کیا۔ اسلئے پرچہ آوٹ ہونے کی اصل ذمہ دار موجودہ حکومت اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ ہے۔ جسے ناکامی پر مستعفی ہونا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے حکومت کی غلط پالیسیوں نے طلبہ کو ذہنی بیمار بنا دیا ہے۔ بار بار احتجاج کے باوجود حکومت نے طلبہ کے خدشات کا ازالہ نہ کیا، جس کی وجہ سے آج میڈیکل انٹری ٹیسٹ شکوک و شبہات کا شکار ہوا۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ وسیم حیدر نے حکومت سے پرچہ آوٹ ہونے کی خبر پر ایکشن لینے اور ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا حکومت انٹری ٹسٹ کے حوالے سے طلبہ کے خدشات کا فوری ازالہ کرے اور مستقبل کیلئے طلبہ کیساتھ مل کر ایک جامع پالیسی مرتب کرے، اگر حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدام نہ کیا تو پھر گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے۔


خبر کا کوڈ: 900736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900736/اسلامی-جمعیت-طلبہ-پشاور-کا-میڈیکل-انٹری-ٹیسٹ-پرچہ-ا-وٹ-ہونے-پر-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org