0
Monday 30 Nov 2020 00:34

پیپلزپارٹی پاراچنار کی ملتان میں کارکنوں پر تشدد کی شدید مذمت

پیپلزپارٹی پاراچنار کی ملتان میں کارکنوں پر تشدد کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پاراچنار کے رہنماء حاجی جمیل طوری نے کہا ہے کہ ملتان جلسے کو ناکام بنانے کیلئے حکومتی ہتھکنڈے اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت پی ڈی ایم سے بری طرح خوفزدہ ہے۔ پی ڈی ایم نیازی حکومت کے حواس پہ بری طرح  سوار ہوگئی ہے اور ان کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔ انہوں نے ملتان میں کارکنوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایک جمہوری ملک میں شہریوں اور سیاسی پارٹیوں کو اظہار رائے کی آزادی کا بھرپور حق حاصل ہوتا ہے، مگر نیازی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے او انشاء اللہ آنے والا سال نیازی حکومت کی اختتامی سال ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 900737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش