QR CodeQR Code

نائیجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 43 کسانوں کا سر قلم کردیا

30 Nov 2020 01:04

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم امدادی کاموں میں مصروف فوجی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اس طرح کی کارروائیاں بوکو حرام کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے کھیتوں میں کام کرنے والے 43 کسانوں کا سرقلم کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو کے گاؤں خوشوبے میں مسلح افراد کے حملے میں 43 افرد کا سرقلم کردیا گیا جب کہ 6 دیہاتی شدید زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور 8 لاپتہ ہیں۔ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم امدادی کاموں میں مصروف فوجی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اس طرح کی کارروائیاں بوکو حرام کرتی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی میدوگوری کے علاقے میں بوکو حرام نے کھیت میں کام کرنے والے کسانوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 22 کسان ہلاک ہوگئے تھے۔ مقامی مسلح گروہوں کے کمانڈرز نے الزام عائد کیا ہے کہ بوکو حرام اس سے قبل بھی کسانوں، مچھیروں اور وزن اُٹھانے والے ورکز کو مخبر کہہ کر قتل کرتے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ ان علاقوں میں بوکو حرام اور مقامی مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 900738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900738/نائیجیریا-میں-مسلح-افراد-کا-گاو-ں-پر-حملہ-43-کسانوں-سر-قلم-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org