0
Monday 30 Nov 2020 09:02

ایم کیو ایم رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

ایم کیو ایم رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ طویل عرصے بعد وطن واپس آنے والے ایم کیو ایم رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ عادل صدیقی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر اور سابق رکن سندھ اسمبلی تھے، وہ صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ عادل صدیقی گزشتہ کئی روز سے کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں تشویش ناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا، عادل صدیقی پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے، عادل صدیقی گزشتہ ماہ ہی طویل عرصے بعد وطن واپس آئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 900762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش