QR CodeQR Code

ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ پر شک و شبہات

30 Nov 2020 09:44

ٹرمپ کا ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ انھیں سپریم کورٹ کے بہترین وکلاء مل گئے ہیں اور وہ بڑا اچھا کیس لڑ سکتے ہیں مگر وکلاء کا کہنا ہے کہ وہاں کیس لگنا بہت مشکل ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ پر بھی شک و شبہات کا اظہار کر دیا۔ انٹرویو میں کہا کہ نہیں لگتا کہ امریکی سپریم کورٹ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کا کیس سنے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ انھیں سپریم کورٹ کے بہترین وکلاء مل گئے ہیں اور وہ بڑا اچھا کیس لڑ سکتے ہیں مگر وکلاء کا کہنا ہے کہ وہاں کیس لگنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سینکڑوں ثبوت اور حلف نامے ہیں مگر سپریم کورٹ میں مقدمہ کروانا بڑا مشکل کام ہے۔ انتخابی نتائج کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کے کیسز جیت سکیں۔


خبر کا کوڈ: 900765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900765/ڈونلڈ-ٹرمپ-کو-سپریم-کورٹ-پر-شک-شبہات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org