0
Monday 30 Nov 2020 10:19

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب آج ہو گا

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب آج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پولنگ آج شام 4 بجے ہو گی۔ تحریک انصاف نے بیرسٹر خالد خورشید کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے نامزد کیا ہے جب کہ امجد حسین ایڈووکیٹ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے امیدوار ہیں۔ گلگت بلتستان میں 15 نومبر کے انتخابات کے بعد ارکان کی حلف برداری اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے 2 مراحل پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔ اب تیسرے اور اہم مرحلے میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے سیکرٹری جی بی اسمبلی عبدالرزاق ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گے جن کے دستخطوں سے جاری شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے آج بوقت صبح 11 بج کر 30 منٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال دوپہر 12 بجے تک مکمل ہو گی جس کے بعد کسی بھی امیدوار کو دستبردار ہونے کے لیے دوپہر 2 بجے تک وقت مقرر ہے۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج شام 4 بجے پولنگ ہو گی، اسپیکر اسمبلی سید امجد زیدی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوتے ہی نومنتخب وزیراعلیٰ کے نتیجے کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 900776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش