QR CodeQR Code

جہاں جہاں کنٹینر لگے ہیں وہیں جلسہ گاہ بنے گی، روک سکتے ہو تو روک لو، مریم اورنگزیب

30 Nov 2020 10:29

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولہ جلسے روکنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہا ہے، انہوں نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، حکومت غیر قانونی راستے اختیار کر رہی ہے، ووٹ چوری کر کے آنیوالی حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، حکومت فسطائی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ چور حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ملتان میں جلسہ روکنے کیلئے غیر قانونی راستے اختیار کئے جا رہے ہیں، جہاں جہاں کنٹینر لگے ہیں وہیں جلسہ گاہ بنے گی، روک سکتے ہو تو روک لو، جلسہ ہو کر رہے گا۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولہ جلسے روکنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہا ہے، انہوں نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، حکومت غیر قانونی راستے اختیار کر رہی ہے، ووٹ چوری کر کے آنیوالی حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، حکومت فسطائی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عوام نالائق ٹولے کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے، جس جنگ کی آپ نے شروعات کی پی ڈی ایم اس کا اختتام کریگی، جلسہ ناکام بنانے کیلئے راستے بند کر دیئے گئے، کورونا میں اسد عمر، فردوس عاشق اور وزیراعظم خود جلسے کرتے ہیں، عمران خان کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کا احتجاج پر امن ہے، پی ڈی ایم کے کسی بھی جلسے میں گملہ تک نہیں ٹوٹا۔
 


خبر کا کوڈ: 900778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900778/جہاں-کنٹینر-لگے-ہیں-وہیں-جلسہ-گاہ-بنے-گی-روک-سکتے-ہو-لو-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org