0
Monday 30 Nov 2020 11:47

اسٹیڈیم میں ہو یا سڑک پر، ملتان میں جلسہ ضرور ہوگا، مریم نواز

اسٹیڈیم میں ہو یا سڑک پر، ملتان میں جلسہ ضرور ہوگا، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ ملتان میں جلسہ اسٹیڈیم میں ہو یا سڑک پر، جلسہ ضرور ہوگا، اس حکومت کو آخری دھکا دینے جا رہے ہیں، یہ حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، کسی کو شک نہیں کہ یہ حکومت جانے والی ہے، اس جدوجہد کے آخری چند دن باقی ہیں۔ دو بار گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکی ہوں، دوبارہ گرفتاری سے کوئی ڈر نہیں، ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ جماعت اسلامی اور حکومت کے بھی جلسے ہوئے ہیں، کیا سب ایس او پیز فقط اپوزیشن کیلئے ہیں۔؟

مریم نواز نے کہا کہ یہ رکاوٹیں دیکھ لیں، یہ سب حکومتی خوف کی علامات ہیں، آج گھر سے ملتان کے لیے اپنا ذاتی غم پیچھے چھوڑ کر نکل رہی ہوں، قوم کے دکھ اور غم میں شریک ہونے جا رہی ہوں، ملتان کے باسیوں سے گزارش ہے کہ باہر آئیں اور جدوجہد میں شامل ہوں، جب گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو خواتین باہر آتی ہیں، جب ملک پر مصیبت آئی تو قوم کی بیٹیاں مریم نواز اور آصفہ باہر نکلی ہیں، گذشتہ روز پولیس کے کسی ایک اہلکار نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا۔
خبر کا کوڈ : 900786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش