0
Monday 30 Nov 2020 11:50

اپوزیشن جلسے ملتوی کرے تو شان میں کمی نہیں آئے گی، شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جلسے ملتوی کرے تو شان میں کمی نہیں آئے گی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جلسے ملتوی کرے تو اس کی شان میں کمی نہیں آئے گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں ہوں، جلسہ ملتوی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اور اپوزیشن قیادت بڑے پن کا مظاہرہ کرے، جماعت اسلامی نے اپنے جلسوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، ہم اُن کے شکرگزار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسد عمر نے سکھر میں ایک نشست کی، اس کو جلسہ نہیں کہہ سکتے، کیونکہ اُس نشست میں تین سو سے بھی کم لوگ تھے۔ میں نے تھرپارکر اور مٹھی میں جلسوں کو ملتوی کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسلامو فوبیا پر پاکستان کے موقف کو تائید ملی جبکہ بھارت نے کوشش کی کہ مسئلہ کشمیر کو نہ اُٹھایا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ مستحکم تعلقات ہیں، ویزوں پر مسئلہ سامنے آیا۔
خبر کا کوڈ : 900787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش