QR CodeQR Code

ملتان میں پی ڈی ایم جلسہ، موبائل سروس معطل، کئی مقامات پر انٹرنیٹ بھی بند

30 Nov 2020 12:09

پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں منگوا لی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث بیشتر سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جب کہ شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں منگوالی گئی ہیں۔اسٹیڈیم کو کارکنان سے خالی کرا کے ایک بار پھر سے تالے لگا دیے گئے ہیں، اسٹیڈیم سے سیاسی رہنماؤں کے پینا فلیکس اور بینرز بھی اتار دیےگئے ہیں جب کہ چوک گھنٹہ گھر کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں ہیں۔ پولیس نے گیلانی ہاؤس جانے والے راستے سیل کردیے ہیں جب کہ شہر کی بیشتر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی ہونے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ملتان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بند ہے۔


خبر کا کوڈ: 900789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900789/ملتان-میں-پی-ڈی-ایم-جلسہ-موبائل-سروس-معطل-کئی-مقامات-پر-انٹرنیٹ-بھی-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org