0
Tuesday 1 Dec 2020 08:06

اسرائیل سے تعلقات کی بات کرنیوالے پاکستان میں انتشار چاہتے ہیں، فرحانہ گلزیب

اسرائیل سے تعلقات کی بات کرنیوالے پاکستان میں انتشار چاہتے ہیں، فرحانہ گلزیب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ فرحانہ گلزیب نے آئی ایس او طالبات فیصل آباد ڈویژن کے زیراہتمام منعقد ہونیوالے حمایت مظلومین جہاں و آذادی القدس کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تاریخ میں ظالم کی حمایت کبھی شامل نہیں رہی اور ہم مرتے دم تک مظلومین کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ جو ممالک اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں وہ اپنی بربادی کے منتظر رہیں، عرب ممالک اسرائیل کو مزید مضبوط کر رہے ہیں اور یہ فلسطینیوں کے ساتھ غداری ہے، اسرائیل کی حمایت میں باتیں کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں یہ ملک میں انتشار اور بد امنی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی امت مسلمہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، بدقسمتی سے نام نہاد اسلامی ممالک نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور فسلطینی عوام پر انسانیت سوز مظالم پر اپنے لب سی کر ذلت کا طوق اپنے گلے میں ڈال رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 900807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش