QR CodeQR Code

این آر او دینے کا حق آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں، شاہد خاقان عباس

30 Nov 2020 14:41

پریس کانفرنس سے خطاب میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کہ حکومت کی جانب سےغلط بیانی ہو رہی ہے، ہم پر کرپشن کا الزام نہیں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، (ن) لیگ کی حکومت کو بڑا چیلنج توانائی بحران کی صورت میں ملا تھا، ہمارے دور میں گیس کی قیمت میں ایک روپیہ بھی اضافہ نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ این آر او دینے کا حق آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کو ڈھائی سال ہوگئے تاہم ملک میں اب بھی بجلی کا بحران ہے، حکومت بتائے کہ آج گیس کی قیمت بڑھنے کے باوجود گیس دستیاب نہیں ہے، گیس کی قیمت کیوں بڑھی حکومتی وزراء بتانے سے قاصر ہیں۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے غلط بیانی ہو رہی ہے، ہم پر کرپشن کا الزام نہیں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، (ن) لیگ کی حکومت کو بڑا چیلنج توانائی بحران کی صورت میں ملا تھا، ہمارے دور میں گیس کی قیمت میں ایک روپیہ بھی اضافہ نہیں ہوا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے سستی بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا، ہم نے سستے ترین پلانٹس پاکستان میں لگائے اور سسٹم میں اضافی گیس کو شامل کیا، سستی اور اضافی بجلی سے ملکی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کے توانائی بحران کا حل صرف اضافی گیس سے ہی حل ہو سکتا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے این آر او نہیں چاہیے، این آر او دینے کا حق آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں، حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ہم یہ بتادیں حکومت عوام کے زور پر ہوتی ہے اور عوام ہمارے ساتھ ہے۔


خبر کا کوڈ: 900825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900825/این-آر-او-دینے-کا-حق-آمر-کے-پاس-ہوتا-ہے-وزیراعظم-نہیں-شاہد-خاقان-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org